Featuredخیبر پختونخواہ
سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن 5 خارجی ہلاک
فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے سرغنہ سیف اللہ عرف شافی سمیت 5 خارجیوں کو ہلاک کر دیا
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران خارجیوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔