Featuredخیبر پختونخواہ

لوئر کرم میں دھرنا ، پارا چنار جانے والے اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے شاہراہ کھلنے کے منتظر

ٹل کینٹ میں مندوری دھرنا مظاہرین کے ساتھ آج مذاکرات متوقع ہیں

 لوئر کرم مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پارا چنار مین شاہراہ آج ساتویں روز بھی بند ہے

ٹرکوں کے قافلے سات روز سے شاہراہ کھلنے کے منتظر، مندوری میں دھرنا مظاہرین کے ساتھ حکومت کے مذاکرات تاحال جاری ہیں

لوئر کرم مندوری میں دھرنے کے باعث ٹل تا پارا چنار مین شاہراہ آج بھی بند ہے، شاہراہ پر دھرنا دینے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک مین شاہراہ بند رہے گی۔

مین شاہراہ کی بندش کے باعث کرم اشیائے خوردنوش کے مزید قافلے ٹل میں کھڑے ہیں اور ڈرائیور سات دنوں سے پارا چنار جانے کے منتظر ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مندوری دھرنا مظاہرین کے ساتھ وقتاً فوقتاً مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کامیاب ہوتے ہی کرم کیلئے اشیائے خورد نوش کا دوسرا قافلہ روانہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹل کینٹ میں مندوری دھرنا مظاہرین کے ساتھ آج مذاکرات متوقع ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close