Featuredپنجاب

مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا مہم، شہباز گل اور عمران ریاض کیخلاف مقدمہ درج

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائمز لاہور نے مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اور صحافی عمران ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ اور یو اے ای کی اعلیٰ شخصیت کیخلاف مہم چلانے پر مقدمات درج ہوئے، ملزمان نے ملکی اور غیر ملکی اعلیٰ شخصیات کے بارے میں جعلی ویڈیوز وائرل کیں۔

دو دیگر مقدمات میں مظفر گڑھ، فیصل آباد اور لاہور سے 3 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں ندیم ،اعجاز اور عامر شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مریم نواز کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں ملوث پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اور عمران ریاض کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close