Featuredاسلام آباد

وزیراعظم شہبازشریف کا عالمی بینک کی طرف سے 20 ارب ڈالر کی یقین دہانی کا خیرمقدم

وزیراعظم اور آرمی چیف کی مشترکہ کوششیں رنگ لانے لگیں.عالمی بینک نے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو 40 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کر دیا، 10 سالہ پلان سے مجموعی طور پر ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی بینک کی طرف سے 20 ارب ڈالر کی یقین دہانی کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کا10سال کی شراکت داری کافریم ورک اہمیت کا حامل ہے، شراکت داری فریم ورک کے تحت6شعبوں پرتوجہ مرکوز ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم،بچوں کی غذائیت اورماحولیاتی تبدیلی ان شعبوں میں شامل ہے، کلین انرجی، جامع ترقی، نجی سرمایہ کاری کےفروغ پربھی توجہ مرکوزکی جائے گی، ہمارے ہوم گراؤن ٹرانسمیشن پلان کوبھی انہی ترجیحات کی بنیاد پرتشکیل دیاگیا، شراکت داری فریم ورک پاکستان کی اقتصادی کاوشوں پرعالمی بینک کے اعتماد کا مظہرہے۔

واضح رہے کہ عالمی بینک اوران کے معاون اداروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر40ارب ڈالر کی معاونت فراہم کی جائیگی۔انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت20ارب ڈالرکی معاونت شامل ہے۔ توسیعی فریم ورک کے تحت چھ کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی طرف سے مجموعی طورپر20ارب ڈالرکی فنڈنگ فراہم کی جائیگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close