Featuredاسلام آباد

آئی ایم ایف سے مسئلہ ڈیل کا نہیں ڈیل سے متعلق شرائط کا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مسئلہ ڈیل کا نہیں ڈیل سے متعلق شرائط کا ہے،پاکستان کسی متفقہ بیل آؤٹ پیکیج کا خواہاں ہے ایسی شرائط نہیں چاہتے ہیں جن سے پاکستان کے شرح نمو کو نقصان پہنچے۔

گزشتہ روز برطانوی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ وزیراعظم دبئی میں منعقد سالانہ عالمی اجلاس ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے بعد آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات سے ان کے مؤقف سمجھنے کا موقع ملے گا اور ہمیں بھی اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مسئلہ ڈیل کا نہیں ڈیل سے متعلق شرائط کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسی شفاف ڈیل چاہتے ہیں جو قلیل مدت میں پاکستان کیلئے مددگار ہو اور ہمارے طویل مدتی معاشی مقاصد پر اثرانداز نہ ہو۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کسی متفقہ بیل آؤٹ پیکیج کا خواہاں ہے ایسی شرائط نہیں چاہتے ہیں جن سے پاکستان کے شرح نمو کو نقصان پہنچے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close