Featuredاسلام آباد

آئی ایم ایف کے ساتھ ایسی شرائط کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں جن سے عوام پر کوئی بوجھ نہ پڑے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایسی شرائط کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں جن سے عوام پر کوئی ناروا بوجھ نہ پڑے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورہ پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ عرب کے ایک روزہ دورے کی دعوت وزیر اعظم کو دی گئی ،گورننس ایک ایسا ایشو ہے جسکی ہمارے خطے کو اور بالخصوص پاکستان کو بے حد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے بہت سے مسائل نے بری گورننس کی وجہ سے جنم لیا،چنانچہ وزیر اعظم پاکستان کی کوشش ہے کہ وہ ایسا ماڈل متعارف کروا سکیں اور ایسی ادارہ جاتی اصلاحات کو سامنے لائیں تاکہ اداروں کی پرفارمنس میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ دورہ متحدہ عرب امارات کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ہماری آئی ایم ایف کے سربراہ کے ساتھ میٹنگ ہو گی، پاکستان چاہتا ہے کہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ ایسی شرائط کے ساتھ آگے بڑھے جن سے عوام پر کوئی ایسا ناروا بوجھ نہ پڑے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close