Featuredاسلام آباد
نریندر مودی کو امن کا موقع دینا چاہتے ہیں، عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو امن کے قیام کا موقع دینا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پلوامہ واقعے سے متعلق بھارت قابل عمل معلومات فراہم کرے، تو فوری کارروائی کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتخابات کی وجہ سےامن کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے لیکن ہم کسی بھی دہشت گرد واقعے کو امن کی ششوں کو ناکام بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، تاہم نریندر مودی کو امن کے قیام کا موقع دین چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2015ء میں مودی سے ملاقات میں غربت کے خاتمے کو ترجیح دینے پر اتفاق ہوا تھا۔