Featuredاسلام آباد
وزیراعظم عمران خان کی افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت
اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کر دی ہے، ایسا بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ بینک اکاؤنٹس سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملکی معیشت کا حصہ بن سکیں گے۔
واضح رہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں مقیم افغانستان اور بنگلہ دیشی شہریوں کے بچوں کو پاکستانی شہریت دینے کا عندیہ بھی دیا تھا تاہم حکومت کے اتحادیوں سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔