لاہور: پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت سے جب بھی جنگ ہوگی آخری ہوگی اور ہم بھارت کی چتا جلا دیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے میڈیا نے بھارت کو شکست فاش دی، بھارت کے نیول چیف اور ایئر چیف کو پریس کانفرنس کے دوران لعنتیں پڑی تھیں جبکہ بھارتی پائلٹ چھوڑ کرغلطی نہیں کی ضرورت پڑی تو پھر پکڑ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو چھوڑ کراچھا اقدم اٹھایا، سب جماعتیں اکٹھی تھیں اور پاکستان کے اس اقدام کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے یہاں تک کہ بھارت کے سینیئر صحافی اور تجزیہ کاروں سمیت بھارتی سیاستدان بھی اس اقدام کو سراہا رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ بھارت سے جب بھی جنگ ہوئی آخری ہوگی ساری بھارت کی چتا جلا دیں گے، سیاپا ہم مکا دیں گے، ہماری میزائل پاور آسام تک ہے، بھارت کا انچ بھی ہم سے محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، ہم نہیں چاہتے آنے والی نسلیں "ایک تھا ہندوستان” کے عنوان سے اپنے نصاب میں کوئی مضمون پڑھیں، اس لئے مودی بھارت کی سلامتی داو پر نہ لگائیں، ووٹ تو اسے ویسے بھی نہیں ملنے، جنگی ماحول پیدا کرکے وہ اپنے ملک کا ہی نقصان کر رہا ہے جبکہ انڈیا کا سمجھدار طبقہ اب بھی مودی پر لعن طعن کر رہا ہے۔