Featuredاسلام آباد

ذلت و رسوائی مودی سرکار کا مقدر بن گئی

اسلام آباد: ذلت و رسوائی مودی سرکار کا مقدر بن گئی، ایک کے بعد ایک تصدیق نے مودی سرکار کو منہ چھپانے کے قابل نہ چھوڑا، اب امریکا نے بھی وضاحت کردی کہ پاکستان نے 27 فروری کو ایف سولہ طیارے استعمال نہیں کئے۔ مودی سرکار کی جانب سے پاکستان پر ایف 16 کے استعمال کا راگ الاپنے کے بعد اب امریکا نے وضاحت کر دی ہے کہ پاکستان سے ایف 16 طیارے کے استعمال سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کو اپنے دفاع کیلئے ایف 16 طیاروں کے استعمال سے نہیں روکا جا سکتا۔ پاکستان نے 27 فروری کو بھارت کے خلاف ایف 16 طیارہ استعمال نہیں کیا، پاکستان نے ایف 16 طیارے اپنے دفاع کیلئے خریدے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے معاہدہ پاکستان کو اپنے دفاع میں ایف 16 طیاروں کے استعمال سے نہیں روکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close