Featuredاسلام آباد
واجب القتل قرار دینے کا حق کسی مدرسے کو حاصل نہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور
اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کافر اور واجب القتل قرار دینے کا حق کسی مدرسے کو حاصل نہیں ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئین نے قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا ہوا ہے اور وہ اقلیت ہی تصور ہوں گے، قادیانیت کےلیے اس حکومت کا کوئی نرم گوشہ نہیں۔ نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، کسی کو کافر اور واجب القتل قرار دینے کا حق کسی فرد یا مدرسے کو حاصل نہیں، ریاست کے تمام ادارے انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے الرٹ ہیں، جبکہ ہم شریعہ ایکٹ پر جلد عملدرآمد چاہتے ہیں۔