Featuredتجارت

رواں ماہ پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر 19 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، اسد عمر

کراچی: وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ تک پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 19 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ شہر قائد میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر تک زر مبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب ڈالر تک اضافے کا امکان ہے۔ پاکستان کو آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالرملیں گے جبکہ آئندہ 15 روز میں چین سے بھی 2 ارب ڈالر ملیں گے جس کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 19 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اندازہ تھا کہ بھارت الیکشن سے پہلے کچھ نہ کچھ کرے گا، یہ ممکن ہی نہیں تھا کہ ہم بھارتی جارحیت کا جواب نہ دیتے, قومی سلامتی کمیٹی میں بھارتی جارحیت کے جواب پر تفصیلی بات ہوئی، بھارت کو واضح کہاہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی جارحیت کا جواب نہ دیتے اس سے ہمارے معاشی اور تعزویراتی صورتحال پر سوال اٹھتے ، ہماری بروقت کارروائی اور ذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے ہمیں خطے سمیت عالمی برادری کی طرف سے سراہا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ بھارتی جارحیت پر ایسا جواب دیا جائے کہ بھارت جواب ہی نہ دے سکے اور ہمارے خلاف بھی کوئی سوال نہ اٹھے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے بعد صورتحال ہی کچھ ایسی بنی کہ بھارت کو اپنے کیے پر خود ہی شرمندگی اٹھانی پڑی، ابھی نندن بھی یہ کہتے رہے کہ پاکستان میں چائے بڑی اچھی ملتی ہے ،ہم نے اپنی سیکیورٹی فورسز کی حکمت عملی ، انٹیلی جنس اور دوستوں کی مدد سے بھارت کو پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ بڑی کارروائی کا جواب دگنے بڑے حملے سے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اقدامات کی وجہ سے نریندر مودی اپنی سیاست سے استعفیٰ دے رہے ہیں یہ بات سچ ہے خطرہ ابھی ٹلا نہیں جب تک یہ الیکشن ہیں خطرہ برقرار رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close