Featuredاسلام آباد

ملک میں ٹیکس کا موجودہ نظام غیر منصفانہ ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے موجودہ اعداد و شمار اور نظام، قومی معیشت کی کسی صورت مدد نہیں کرسکتا۔

 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت محصولات جمع کرنے اور ٹیکس بیس میں اضافہ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین نادرا سمیت ممتاز ٹیکس دہندگان اور معاشی ماہرین نے شرکت کی۔

اجلاس میں جدید بنیادوں پر ٹیکس جمع کرنے، ٹیکنالوجی کے استعمال، ایف بی آر میں اصلاحات، محصولات اور ٹیکس بیس میں اضافہ کے حوالہ سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے موجودہ ٹیکس نظام کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے پائیدار معاشی ترقی کے حصول کیلئے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کے علاوہ اصلاحات پر زور دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس کا موجودہ نظام غیر منصفانہ ہے جس میں غریب پر اس کی سکت سے زیادہ ٹیکسز کا بوجھ ڈالا جاتا ہے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات اور ٹیکس بیس میں اضافہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے موجودہ اعداد و شمار اور نظام قومی معیشت کی کسی صورت مدد نہیں کر سکتا، لہٰذا ٹیکس کے نظام پر ٹیکس گزاروں کا اعتماد بحال کیا جائے  اور اس ضمن میں ایف بی آر میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close