Featuredپنجاب

دس سالہ دور حکومت میں ایک دن بھی تنخواہ نہیں لی اور اپنی جیب سے خرچ کیا، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی وزارت اعلیٰ کے 10 سال میں ایک دن بھی تنخواہ نہیں لی اور تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے۔ لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران شہبازشریف نے نوازشریف کی صحت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ڈیڑھ سال قبل اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے، حکومت ان کی صحت کے مسائل کو سنجیدہ نہیں لے رہی، نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں، حکومت بدترین غفلت کامظاہرہ کررہی ہے، اگر سابق وزیراعظم کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت اور وزیراعظم ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی میں مراعاتی بل کی منظوری سے متعلق شہبازشریف نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ سرکاری مراعات نہیں لی تھیں اور طبی اخراجات جیب سے ادا کیے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب کے لیےجو مراعات منظورکی گئی ہیں وہ سمجھ سے باہر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب 10 سال اپنی ذاتی گاڑی استعمال کرتا تھا، علاج معالجے کے لیے بھی سرکاری پیسے استعمال نہیں کرتا تھا، اپنی وزارت اعلیٰ کے 10 سال میں ایک دن بھی تنخواہ نہیں لی، تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close