Featuredپنجاب

جیل سے رہائی کے بعد نواز شریف کی جاتی امرا میں والدہ سے ملاقات

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی جاتی امرا میں اپنی والدہ سے ملاقات ہوئی جہاں ان کی والدہ نے دعاؤں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد جاتی امراء پہنچے جہاں سب سے پہلے ان کی والدہ سے ملاقات ہوئی اور والدہ نے انہیں دعائیں دیں اور گلے سے لگایا۔

جاتی امراء میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے نواز شریف کا استقبال کیا۔ نواز شریف کی جیل سے رہائی پر لیگی کارکنوں کا جشن تاحال جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے نوازشریف کو 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وہ بیرون ملک نہیں جا سکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close