Featuredپنجاب

ہم مستحکم اور پرامن پاکستان کے عزم پر قائم ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ ہم مستحکم اور پرامن پاکستان کے عزم پر قائم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا اور چوتھی پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور جیو پولیٹیکل صورتحال کے پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ بری فوج کے سربراہ نے جغرافیائی، سیاسی ماحول، سکیورٹی مشکلات اور خطے کی اقتصادی ترقی کے سلسلے میں سی پیک کے امکانات کو اجاگر کیا۔

جنرل باجوہ نے پاکستان اور خطے کے امن کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن اور استحکام کے حصول پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مستحکم اور پرامن پاکستان کے عزم پر قائم ہیں۔ آرمی چیف کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی آمد پر لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض نے ان کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی فوج کے فیلڈ کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈرز نے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف اور برطانوی فیلڈ کمانڈر کا علاقائی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close