Featuredاسلام آباد

دہشت گردی کو مکمل شکست دینے کے بہت قریب ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سمجھتی ہے کہ ملک کو فوجی عدالتوں کی اب بھی ضرورت ہے تاہم اگر سیاسی جماعتیں متفق نہ ہوئیں تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی۔

برطانوی نشریاتی ادارے ‘بی بی سی’ کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سیاسی جماعتوں میں اتفاقِ رائے پر منحصر ہے اور حکومت اس معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں اتفاقِ رائے ہوتا ہے تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ہوگی، اگر باقی جماعتیں سمجھتی ہیں کہ اب توسیع کی ضرورت نہیں تو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کا قیام غیر معمولی حالات میں ایک غیر معمولی قدم تھا، ہم سمجھتے ہیں کہ فوجی عدالتوں نے کامیابی کے ساتھ ڈیلیور بھی کیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کو مکمل شکست دینے کے بہت قریب ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ضروری تھی اور اب بھی بہت اچھا ہوگا کہ یہ توسیع دی جائے۔

یاد رہے کہ دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تیز پیروی کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم فوجی عدالتوں کی دوسری دو سالہ آئینی مدت گزشتہ روز مکمل ہو گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close