Featuredاسلام آباد

وزیراعظم عمران خان کا 21 اپریل کو ایران کے دورے پر جانے کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے 21 اپریل کو ایران کے دورے پر جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 21 اپریل کو دیگر وزراء کے ہمراہ ایران کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورہ ایران کا مقصد پاک ایران تعلقات کو فروغ دینا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات مضبوط کرنا ہے جب کہ اس دوران  امت مسلمہ کو یکجا کرنے پر بھی زور دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close