Featuredاسلام آباد

اعجاز شاہ نے داخلہ اور فردوس عاشق اعوان نے وزارت اطلاعات میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد: بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے وزارت داخلہ کا چارج سنبھال لیا جب کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ صبح ساڑھے 9 بجے سیکرٹریٹ کے آر بلاک میں وزارت داخلہ کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی وزارت اطلاعات و نشریات پہنچ کر اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں، اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

سیکرٹری اطلاعات نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوام کو  وزارت کے امور پر بریفنگ دی۔

وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے سے قبل حکومت نے بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو بطور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور تعینات کیا تھا جس پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں گزشتہ روز بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی تھی، وزیراعظم نے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے وزارت داخلہ کا قلمدان اعجاز شاہ کو سونپا جو اس سے قبل ان کے پاس تھا۔

اسد عمر سے وزارت خزانہ، فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات، غلام سرور اعوان سے وزارت پیٹرولیم اور عامر محمود کیانی سے وزارت قومی صحت کا چارج واپس لیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے والے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ لگایا گیا ہے جب کہ حکومتی ترجمانی کے لیے فردوس عاشق اعوان کو معاون مقرر کیا گیاہے۔

سابق وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کو ایک مرتبہ پھر کابینہ میں شامل کرتے ہوئے انہیں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور لگادیا گیا ہے، اس سے قبل انہیں سپریم کورٹ میں زیرسماعت ایک کیس کے بعد وزارت سے ہٹایا گیا تھا۔

فواد چوہدری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور غلام سرور خان ایوی ایشن کی وزارت سنبھالیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close