Featuredاسلام آباد

اسد عمر کا استعفیٰ منظور، عبدالحفیظ شیخ مشیر خزانہ تعینات

اسلام آباد: عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کی ہدایت پر وزیراعظم نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کر دیا ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے پاس ریونیو اور اقتصادی امور کا بھی چارج ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔

دوسری جانب صدر مملکت نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر عامر محمود کیانی کو بھی وزارت سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ اسد عمر نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیر توانائی بننے کی پیش کش پر بھی معذرت کر لی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close