Featuredسندھ

عدالت گھروں کو توڑنے کا کہے گی تو استعفیٰ دیدوں گا لیکن یہ کام نہیں کر سکتا، سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس جاری کئے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں کی جو توہین عدالت کے زمرے میں آئے اور عدالت مجھے بطور وزیر گھروں کو توڑنے کا کہے گی تو میں اپنی وزرات چھوڑ دوں گا کیونکہ میں یہ کام نہیں کر سکتا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے لئے تیار ہیں، ہمیں عدالتوں کا فیصلہ پسند ہو یا نہ ہو مگر عملدرآمد کرانے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ کہا تھا یہ ممکن نہیں ہے، اس سے انسانی المیہ جنم لے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن بلاتعطل جاری رکھنے کا حکم

سعید غنی نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں ایسا کام حکومت کے لئے مشکل ہے جس سے انسانی المیہ ہو، میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جو توہین عدالت کے زمرے میں آئے، عدالت مجھے بطور وزیر گھروں کو توڑنے کا کہے گی تو میں اپنی وزرات چھوڑ دوں گا کیونکہ میں یہ کام نہیں کر سکتا۔

وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ اگر عدالت نے مجھے کہا تو میں اپنی وزارت چھوڑ دوں گا اور وزیراعلیٰ کو استعفی دے دوں گا، گھروں کو توڑنا کسی حکومت کے لئے ممکن نہیں ہے، ہم نے اس شہر میں ہزاروں دکانیں ٹوٹتی دیکھیں، اُس میں کئی لوگ بیروزگار ہیں جو آج تک اپنا کاروبار شروع نہیں کرسکے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ عدالت کی نیت پر کوئی شک نہیں ہے، سمجھتا ہوں عدالت ٹھیک کہہ رہی ہے، اس کام کے لئے ہمیں وقت کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close