Featuredاسلام آباد

وزیراعظم پاکستان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کا مسودہ مسترد نہیں کیا، حکومتی ذرائع

اسلام آباد: حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کے مسودے کو مسترد نہیں کیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے پروگرام پر اتفاق ہوگیا ہے اور اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے، وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کے مسودے کو مسترد نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام پراتفاق ہوگیا

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ باہمی طے شدہ نکات واشنگٹن آئی ایم ایف کے ہیڈ کوارٹر بھجوائے جا چکے ہیں اور منظوری آتے ہی باضابطہ اعلان کردیا جائے گا۔

واضح رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے فائنل راؤنڈ میں قرضہ پروگرام کی تمام جزئیات طے کرلی گئیں، آئی ایم ایف 3 سالہ پروگرام کے تحت پاکستان کو 8 ارب ڈالر تک کا قرضہ دے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close