Featuredدنیا

میاں شہباز شریف بجٹ اجلاس سے قبل پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ واضح اعلان کردیا

لندن: اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گیا ہے اور یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے، توقع ہے کہ بجٹ سیشن سے قبل پاکستان پہنچ جاﺅں گا۔

نجی ٹی وی جی ونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے پاکستان واپسی میں تاخیر سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چند طبی رپورٹس آنا باقی ہیں اور توقع ہے کہ بجٹ اجلاس سے قبل ہی پاکستان پہنچ جاﺅں گا .

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے اس طرح کی ڈکٹیشن کبھی کسی نے نہیں لی ہے اور پاکستان آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گیاہے۔ ان کا کہناتھا کہ عمران خان نہ کام کو سمجھتے ہیں اور نہ جانتے ہیں ، بدقسمتی سے عمران خان ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بھی بہت بولتے ہیں جبکہ پاکستان کی تاریخ میں ان سے زیادہ جھوٹا وزیراعظم نہیں دیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا میاں شہباز شریف نے واقعی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے؟ مسلم لیگ ن کا موقف سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ایمنسٹی کے خلاف تھے اور اب خود ہی ایمنسٹی متعارف کروا دی ہے جبکہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا دعویٰ کرنے والے آج ان کے ہی بندوں کو اہم عہدوں پر لگا رہے ہیں۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ معیشت بدترین حالات کا شکار ہے، اوورسیز تو کیا مقامی سرمایہ کار بھی پیسہ لگانے کو تیار نہیں، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم کرکے 500 ارب روپے کا قرضہ ملک پر چڑھا دیا گیا، ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کی معیشت کا قتل عام کیا گیا ہے .

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close