Featuredاسلام آباد

مولانا فضل الرحمن اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں، قوم کے معصوم بچوں کو کرپٹ مافیا کے دفاع کے لیے سیاسی قوت بنانا نہ اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمن کی سیاسی بڑھکوں سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آپ عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں، عالم دین ہونے کی حیثیت سے آپ امن و اخوت کو فروغ دیں عداوت کو نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close