کوئٹہ: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ماضی قریب کے درپیش چیلنجز کے سبب امن واستحکام کے عمل سے گزر رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، اس موقع پر کمانڈرساوتھرن کمان بھی اس موقع پر موجود تھے، آرمی چیف نے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آفیسرز کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے حالیہ سرحدی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا، جنرل قمر باجوہ
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ماضی قریب کے درپیش چیلنجز کے سبب امن واستحکام کے عمل سے گزررہا ہے۔
سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ملک میں امن واستحکام کا عمل سست لیکن مثبت سمت میں کوشاں ہے، ہمیں ثابت قدمی کے ساتھ قومی مقاصد کے حصول کے لئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔