Featuredاسلام آباد

وزیراعظم عمران خان سے محمد جواد ظریف کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان وزارتِ خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات اور دو طرفہ معاملات پر تعاون بدستور جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان کے دورے پر موجود ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، خطے میں امن کیلئے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آرمی چیف

اس سے قبل جواد ظریف نے وزارت خارجہ کا بھی دورہ کیا، جہاں ایران اور پاکستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مذاکرات میں فریقین نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران میں فیصلوں اور عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ دوطرفہ معاملات پر تعاون بدستور جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں اور پاکستان تمام تصفیہ طلب امور کو سفارتی سطح پر حل کرنے کا حامی ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام اور کشیدگی میں کمی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے کوشاں رہے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close