Featuredپنجاب

اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری سے جعلی وزیراعظم عمران جوابدہی سے نہیں بچ سکتا، مریم نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پورے ملک کے غریب اور امیر لوگوں کے لئے الگ اور وزیراعظم اور ان کے خاندان کی کفالت کرنے والوں کے لئے الگ قانون ہے۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں قانون سب کے لیے برابر اور احتساب غیر جانبدار ہوتا تو چور دروازے سے آئے جعلی وزیر اعظم عمران خان اپنا اور اپنی بہن کا حساب دینے کے لیے آج کٹہرے میں ہوتے، اپوزیشن کے لیڈران کو چن چن کر گرفتار کرنے سے جعلی وزیر اعظم اس جواب سے نہیں بچ سکتے جو ان کو ہر حال میں دینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو نالائق اعظم قرار دیدیا

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جعلی وزیراعظم کہتے تھے کہ پاکستان میں غریب کے لئے ایک قانون ہے اور امیر کے لیے دوسرا جب کہ حقیقت یہ ہے کہ پورے پاکستان کے امیر اور غریب  کے لیے الگ قانون ہے اور جعلی وزیراعظم اور ان کے خاندان اور اس کا خرچ اٹھانے والے امیر دوستوں کے لیے الگ قانون ہے، بتایا جائے کہ کیا ملک میں وزیراعظم کے امیر دوستوں کے لئے بھی کوئی قانون موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close