Featuredسندھ

متنازع عدالتی فیصلوں کو عوام نے کبھی قبول نہیں کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جیالے اشتعال میں نہ آئیں کیونکہ متنازع عدالتی فیصلوں کو عوام نے کبھی قبول نہیں کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا

بلاول بھٹو نے کہا کہ جیالے اشتعال میں نہ آئیں، متنازع عدالتی فیصلوں کوعوام نے کبھی قبول نہیں کیا اور ہم نے ہمیشہ عدالتوں میں اپنی بے گناہی کوثابت کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جانبدارانہ عدالتی فیصلوں کے باوجود قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس اورمیگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے نیب کو دونوں افراد کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close