Featuredاسلام آباد

ہم پر جتنا بھی ظلم ہو، قوم پر بجٹ کا ظلم نہیں چلنے دیں گے، میاں شہباز شریف

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نیازی کے سر پر بجٹ منظور نہ ہونے کا خوف سوار ہے، عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہوگا۔

شہباز شریف نے نواز شریف سے جیل میں سیاسی ملاقاتوں پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سے کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں پر پابندی فسطائی سوچ ہے۔

نوازشریف کے ساتھی فسطائی سوچ کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔ نوازشریف سے ذاتی معالج کو نہ ملنے دینا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ، پنجاب حکومت کٹھ پتلی ہے، یہ سب کچھ عمران خان نیازی کے اشاروں پر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈرز آج ہی جاری کئے جائیں، محمد شہباز شریف

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم 3 بار منتخب اور عوام کو ریلیف دینے والے وزیراعظم سے خوفزدہ ہے، عمران نیازی کے سر پر بجٹ منظور نہ ہونے کا خوف سوار ہے، وہ جو مرضی ہتھکنڈے استعمال کریں، عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہوگا، وہ ہم پر جتنا بھی ظلم کریں قوم پر بجٹ کا ظلم نہیں چلنے دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close