Featuredپنجاب

چوڑیاں توڑ کر ہتھکڑی پہنے کا فیصلہ کرنیوالی مریم کی سیاست سے مطمئن ہوں، کیپٹن صفدر

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کو جیلوں میں ڈال کر 71ء کا سانحہ دھرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، 70 سالوں میں پاکستان اتنا کمزور نہیں ہوا جتنا آج ہے، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میعیشت تباہ ہو چکی ہے، کراچی کو نواز شریف نے اپنا خون پسینہ دے کر ٹھیک کیا تھا، آج ملک کے حالات دوبارہ خراب ہیں، مریم نواز سندھ کو دورہ کریں گی، یہ بھی انکا ہی گھر ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ ملک میں دھماکے ہو رہے ہیں، لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، 70 سالوں میں پاکستان اتنا کمزور نہیں ہوا، جتنا آج ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ عوامی نہیں ہے، اسکا فیصلہ اسمبلی میں بھی ہوگا اور سڑکوں پر بھی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے کیپٹن صفدر کو گرفتاری کے بعد چھڑوا لیا

کیپٹن صفدر نے کہا کہ نواز شریف نے این ار او مشرف دور میں نہیں لیا، تو اب کیا لیں گے،نواز شریف 70 سال کے ہوکر جیل میں اپنا بیانیہ دے رہے ہیں، وہی بیانیہ چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کے طریقہ سیاست سے مطمئن ہوں، مریم نواز نے اپنی چوڑیاں توڑ کر ہتھکڑی پہنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ بیانیہ ہے مریم کا اور بات اب دور تک جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز سندھ کو دورہ کریں گی، یہ بھی انکا ہی گھر ہے، مریم نواز سندھ میں کونے کونے میں جائیں گی، سیاسی قیادت کو جیلوں میں ڈال کر 71ء کا سانحہ دھرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، 1971ء میں بھی سیاسی قیادت کو جیلوں میں ڈالا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close