Featuredسندھ

وزیراعظم عمران خان کی کراچی کے تاجروں کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی

کراچی: ملک میں جاری معاشی بحران کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے تاجروں کو حکومت کے ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کروا دی۔ وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے تاجروں سے ملاقات کی اور ملکی معاشی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومت اور تاجر برادری مل جل کر تمام مسائل کا نکالیں گے

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کا اہم حصہ ہیں، حکومت اور تاجر برادری مل جل کر تمام مسائل کا نکالیں گے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی اور استحکام کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ دینا ہوگا۔

وزیراعظم نے تاجر برادری کو حکومت کے ساتھ لے کر چلنے کی بھی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ملک سے غربت مٹانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ان کی پوری معاشی ٹیم بھی تاجر برادری سے ملاقات کے دوران موجود تھی۔

تاجر برادری کے وفد نے وزیراعظم کے سامنے ٹیکس نظام میں اصلاحات، آمدنی بڑھانے، افراط زر اور اسملنگ کی روک تھام، کاروبار کے مواقع پیدا کرنے، سرمایہ کاری کے فروغ اور ملازمتوں کے موقع پیدا کرنے سے متعلق تجاویز بھی پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں: جس بادشاہ سے سفارش کروالیں، جہاں مرضی جائیں، جس کے گھٹنے دبائیں، این آر او نہیں دوں گا، عمران خان

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل سے ون آن ون ملاقات کی اور کراچی سمیت پورے سندھ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے جلد ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جاری منصوبوں کے لئے وفاق اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ گورنر سندھ نے تاجروں کے مسائل اور مطالبات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ بھی کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close