Featuredاسلام آباد

بدترین انتقامی کارروائیاں موجودہ حکومت کی شناخت بن چکی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بدترین انتقامی کارروائیاں موجودہ حکومت کی شناخت بن چکی ہیں، عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

نواز شریف آج بھی قید ہے، ان پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں

ہم نے مشرف دور میں بھی جیلیں کاٹیں، نواز شریف آج بھی قید ہے، اس پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں، جج کی ویڈیو پر سوال اٹھے ہیں، جج تو واپس چلا گیا، نواز شریف آج بھی قید ہے، رانا ثناءاللہ کو 2002ء اور 2003ء میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جیلیں کاٹنے کے بعد بھی آج ایوان میں ہوں اوردیکھیں مشرف کہاں ہے،نوازشریف اور بھٹو کانام زندہ رہےگا، اٹک جیل میں تذلیل کےلئے ہتھکڑی لگائی جاتی تھی۔

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں تین بجٹ پیش کئے گئے،کسی حکومتی عہدیدارنے عوامی مسائل پربات نہیں کی ہے،کرپشن کی آڑمیں اپوزیشن کوٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حکومت ناکام ہے، بلند دعوے کرنے والے جلد اقتدار سے باہر ہونگے: خواجہ آصف

ان کا کہناتھا کہ عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن کوٹارگٹ کیا جارہا ہے،بدترین انتقامی کارروائیاں موجودہ حکومت کی شناخت بن چکی ہے،ہم یہ جنگ آخرتک لڑیں گے،ہم این آر او نہیں مانگیں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کیخلاف ہیروئن کی ایف آئی آر مضحکہ خیز ہے،رانا ثناءاللہ کیا 20کلو کا وزن اٹھا سکتے ہیں جن پر 20 کلو ہیروئن کا مقدمہ ڈال دیا،رانا ثناءاللہ پر بنایا گیاہیروئن کا مقدمہ سیاسی حکومتوں کی توہین ہے،رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ان کوپروڈکشن آرڈرنہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات کی بنیاد پرکسی کے حق پرڈاکا نہیں ڈالا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھینس چوری کے مقدمے بنائے گئے،نہیں چاہتا کہ مستقبل میں حکومتی نمائندے کسی مشکل میں پڑیں، سعد رفیق اور مستقبل میں گرفتار ہونے والے افراد قید کاٹ لیں گے۔

خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ماضی میں ایک وزیراعظم کا قتل ہوا،قوم اب تک شرمسار ہے،التجا کرتاہوں یہ سب سیاسی کارکنوں کے لیے بہتر نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم کوئی اور بات کریں تو کہتے ہیں این آر او مانگ رہے ہیں،اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان اور آئین کا ہوگا،خواجہ آصف نے کہاکہ ہم ان مسائل کا بہادری اورعزت کےساتھ سامنا کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close