Featuredاسلام آباد

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیشرفت

اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے

پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے ترمیمی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایران اب پائپ لائن تعمیر میں تاخیر پر ثالثی عدالت میں نہیں جائے گا نہ ہی پاکستان کو ایران کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا

دونوں ممالک کی گیس کمپنیوں نے ترمیمی معاہدے پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔جس کے تحت انٹراسٹیٹ گیس سسٹم اور نیشنل ایرانین گیس کمپنی کے درمیان ترمیمی معاہدہ طے پا گیا ہے

دونوں ممالک مل کر منصوبے کی تکمیل کے لیے قابل عمل حل نکالیں گے، پاکستان 2024 تک پائپ لائن تعمیر کر سکے گا جس کے بعد پاکستان ایران سے 750 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ خریدے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close