Featuredاسلام آباد

نیب نے سابق اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد: آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں اہم کارروائی سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو گرفتار

نیب سکھراور راولپنڈی کی مشترکہ کارروائی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا گیا. 30 اگست 2019 کو نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں.

آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں‌ خورشید شاہ کو سوال نامہ ارسال کیا گیا تھا۔

نیب چیئرمین نیب کی جانب سے متعدد بار یہ بیان دہرایا گیا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا، اس پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، کیس بنے گا، تو کارروائی ہوگی۔

نیب نے خورشید شاہ کمیٹی کی جانب سے مستقل کیے گئے ملازمین کی تمام تفصیلات طلب کی تھیں  اور  وزارتوں کو خط لکھ کر کہا تھا کہ عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کی تفصیلات کل تک فراہم کی جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close