کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا نظام بہت خراب ہے، درست کیے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں
کراچی اہم شہر ہے اسے اسلام آباد سے خصوصی حیثٰت ملنی چاہئے۔
میئر کراچی نے کہا ہے کہ شہرمیں آوارہ کتوں کی تعداد اتنی ہوگئی ہے کہ کے ایم سی کے کنٹرول سے باہر ہے۔ کتوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کا ہے۔
میئر نے کہا سیوریج، صفائی، ٹرانسپورٹ، تعلیم ذمہ داری نہیں تو مجھ سے توقع کیسی ہے غلطیاں سب سے ہوئیں اب درست کرنے اور آگے بڑھنے کا وقت ہے، صوبے، وفاق قانون سازی، پالیسیاں بناتے ہیں، یہاں الٹا چل رہا ہے
گزشتہ روز سندھ حکومت نے رے بیز کیسز سے بڑھتی اموات کے پیش نظر میئر کراچی سمیت تمام بلدیاتی کونسلرز کو آوارہ کتے پکڑنے کا ٹاسک دیا تھا۔
محکمہ بلدیات سندھ نے میئر کراچی سمیت لاڑکانہ، سکھر اور حیدرآباد کے میئرز کو بھی ہنگامی مراسلہ ارسال کیا تھا۔
مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ میں آوارہ کتوں کے خلاف مؤثر مہم شروع کی جائے۔
کتوں کے کاٹے کے کیسز بڑھنے کی روک تھام کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے یہ مراسلہ ضلعی میونسپل کارپوریشنز، ڈی سیز، میونسپل کمیٹیز و دیگر کو بھی ارسال کیا گیا تھا۔