لندن : شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ اگلے ماہ پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے۔
یہ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا تاہم شاہی خاندان کے دیگر افراد ماضی میں اسلام آباد کا دورہ کرچکے ہیں۔
شاہی محل نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور کامن ویلتھ کی دعوت پر برطانوی شہزادہ اہلیہ سمیت پاکستان آئیں گے۔
شاہی خاندان نے شہزادے کے پاکستانی دورے کا مختصر اعلان کرتے ہوئے مزید تفصیلات بعد میں بتانے کا اعلان کیا تھا اور اب شہزادے کے دورے کی مزید تفصیل جاری کردی گئی۔
🇵🇰 The Duke and Duchess of Cambridge will attend a special event at the Aga Khan Centre on 2nd October, hosted by His Highness The Aga Khan.
The event falls ahead of TRH’s official visit to Pakistan, which will take place between 14th – 18th October. pic.twitter.com/fc0ZyuyLKs
— Kensington Palace (@KensingtonRoyal) September 20, 2019
شاہی محل کی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ آئندہ ماہ اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔
ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ آغا خان کی دعوت پر آغا خان سینٹر میں ہونے والے خصوصی ایونٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان میں رہیں گے۔
شہزادہ ولیم کی والدہ پرنسز آف ویلز شہزادی ڈیانا ماضی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔