Featuredاسلام آباد

ہم وطن عزیز کے ان بیٹوں کی قربانی کا قرض کبھی نہیں ادا کرسکتے

شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے

جب بھی اس ملک کو ضرورت پڑی، اس کے بیٹے تن من دھن کی بازی لگا گئے۔ ہم وطن عزیز کے ان بیٹوں کی قربانی کا قرض کبھی نہیں ادا کرسکتے۔

پاک افغان بارڈر پر وطن کی حفاظت کی خاطر وطن کے پاک بیٹے میجر عدیل شاہد زیدی اور سپاہی فراز حیسن جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین مہمند ایجنسی میں باڑ کے کام کے دوران شہید ہوئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین شہید ہوگئے، میجر عدیل شاہد کراچی اور 23 سالہ سپاہی فرازحسین کوٹلی کے رہائشی تھے۔

شہید میجر اور ان کی ٹیم باڑ کی تنصیب کے کام کی نگرانی کر رہی تھی، بارودی سرنگیں سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے نصب کر رکھی تھیں۔

پاک افغان بارڈر پر وطن کی حفاظت کی خاطر شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدیل شاہد زیدی کی نماز جنازہ 21 ستمبر2019 بعد نماز ظہرین مسجد خیرالعمل انچولی میں ادا کی جائے گی اور تدفین وادی حسین ؑقبرستان میں کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close