Featuredدنیا

کربلا میں زائرین کی بس پر دھماکہ 10 سے زائد افرا شہید متعدد زخمی

 کربلا: عراق کے مقدس شہر کربلا میں بس میں ہونے والے دھماکے میں 10 سے زائد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے

بس عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی اور الحلہ کے درمیان عراقی فوجی چیک پوسٹ کے پاس سے گزر رہی تھی کہ بس میں دھماکہ ہو گیا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ عراقی حکام کے مطابق ابھی تک کسی نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور اب تک 14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں دھماکہ، کربلائے معلی کے مین گیٹ پر ہوا۔ عراق کے انسداد دہشت گردی شعبے کے سربراہ جنرل طالب شغاتی نے واقعے کے بعد بغداد میں خصوصی آپریشن کے کمانڈروں سے ملاقات میں تاکید کی کہ ہم اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں جس سے عراق کو خطرہ ہو

2017 میں عراق میں داعش کی شکست کے بعد سے عراق میں ہونے والے دھماکوں میں نمایاں کمی آئی ہے البتہ شدت پسند اب بھی ملک میں سیکیورٹی فورسز کو وقتاََ فوقتاََ نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close