Featuredسندھ

شرجیل میمن کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر

کراچی : قومی احتساب بیورو نے شرجیل میمن کے گرد مزید گھیرا تنگ کردیا، شرجیل میمن کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر

کرپشن کیس میں پھسنے شرجیل میمن کے خلاف قانون کا گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔ شرجیل میمن انکی بیگمات اور دیگر ملزمان نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔ نیب نے کہا ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں

نیب نے شرجیل میمن سمیت بارہ ملزمان کےخلاف اثاثہ جات سےمتعلق نیاریفرنس دائرکردیا، اس کیس میں شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل اورزینت انعام کوبھی بطور ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ شرجیل میمن، ان کی بیگمات اور دیگر کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں، ملزمان نے آمدن سےزائداثاثےبنائے، مکمل ریکارڈ موجود ہے۔

احتساب عدالت نے ریفرنس سماعت کےلیےمنظور کرتے ہوئے شرجیل میمن اور 2 اہلیہ سمیت ملزمان کو پیشی کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

ریفرنس میں نامزدملزمان میں ذیشان، اظہار حسین، محمد سہیل، سیف اللہ لوہار، آغا احسن، شوکت علی تھیبو، وسیم اختر تھیبو ،کامران گل شامل ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close