Featuredکشمیر

ہم کشمیری بہن بھائیوں کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے

راولپنڈی: آرمی چیف نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں یوتھ اسٹیٹ اسمبلی کے ارکان بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں و یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت جان بوجھ کر آزاد کشمیر کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے، نوجوان مستقبل کی قومی قیادت بننے کے لیے سخت محنت کریں، سخت محنت سے آپ کو ملنے والی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، کشمیر محض جغرافیائی مسئلہ نہیں ہے، کشمیری عوام سے محبت ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے ساتھ استحکام آرہا ہے۔پاکستان میں دیرپا امن کی صورتحال کو تقویت ملی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close