کشمیر کے لیے لڑتی رہوں گی
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ کشمیر معاملے کو لے کر میری شہرت کو داغدار نہیں کیا جاسکتا
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کی شہرت کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا۔ میں کشمیر کے لیے لڑتی رہوں گی جیسے لڑتی آئی ہوں۔
مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے انکار کے بعد تنقید کا نشانہ بننے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مجھے کسی وضاحت کی ضرورت نہیں، جس ایونٹ کی وڈیوکو لے کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اُسی ایونٹ کے دوران میں نے کشمیر کے معاملے پر بات کی تھی جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جب کہ ایسے اور بھی وڈیو کلپس ہیں۔
Not that any clarification is needed. But here are clips frm the same event as the leaked video where I think I am talking abt Kashmir – there are several others as well. Before defaming me in future – look at the whole picture first. Tarnishing my image in this way will not..1/2 pic.twitter.com/VVYEIoU4qn
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 1, 2019
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا مستقبل خراب کرنے سے پہلے تنقید کرنے والے پہلے معاملے کو پوری طرح جانچ لیا کریں، کشمیر معاملے کو لے کر میری شہرت کو داغدار نہیں کیا جاسکتا اور میں کشمیر کے لیے لڑتی رہوں گی جیسے لڑتی آئی ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا علم ہے کہ میری رائے کی بہت اہمیت ہے اورمیں کبھی بھی ناانصافیوں کے خلاف لڑنے سے نہ شرماؤں گی اورنہ پیچھے ہٹوں گی۔
2/2… Tarnishing my image in this way will not stop me from fighting for the Kashmiri cause as I have been. I am humbled by the fact that my opinion means so much. I see it as a responsibility and will not shy away for fighting for injustices where ever I see them.
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 1, 2019
مہوش حیات کی مقبوضہ کشمیرکی صورت حال پرگفتگوکرنے سے انکارکرنے کی ویڈیووائرل ہوگئی تھی جس پرسوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پاکستان سے انہیں دیئے گئے تمغہ امتیاز واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔