کراچی: نیب کا وزیراعلیٰ سندھ کو تحقیقات کے لیے پھر طلب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ دو بار پہلے بھی طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہیں ہوئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی طلبی کا نوٹس چند دن میں جاری کیا جائے گا۔
مسلسل طلبی اور سوالنامے کے جواب جمع نہ کرائے جانے پر مراد علی شاہ کی گرفتاری کے امکانات ہیں۔ نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 17 ستمبر کو طلب کیا تھا لیکن وہ نیب میں پیش نہیں ہوئے تھے ان کی جگہ پرنسپل سیکریٹری نیب میں پیش ہوئے تھے۔
چند روز قبل وزیراعلیٰ سندھ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب کا سوالنامہ ملا ہے، سوالات پڑھ کر مزہ آیا، سوالنامے کا خاطر خواہ جواب دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آٹھ دس ماہ سے گرفتاری کی باتیں سن رہا ہوں، قید کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، پارٹی نامزد کرتی ہے، پارٹی جسے چاہے گی وہ وزیراعلیٰ ہوگا