مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے جس طرح کشمیریوں پر مظالم اجاگر کئے اس کی مثال نہیں۔
مذہبی اسکالر مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے ملاقات میں وزیراعظم کو عالم اسلام کی مؤثر نمائندگی ، اسلام فوبیا اور مسلمانوں پر مظالم اجاگر کرنے پر داد پیش تحسین کی، ملاقات میں وفاقی وزیرعلی زیدی اورکے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی شریک ہوئے۔
عالمی شہرت یافتہ مذہبی سکالر علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی وزیرِ اعظم پاکستان، عمران خان سے ملاقات.
ملاقات میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری بھی شامل. pic.twitter.com/NcRn4yoUVf— Govt of Pakistan (@pid_gov) October 3, 2019
مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے وزیراعظم کو امام علی ؓ کی تعلیم کردہ دعا ہدیہ کی اور وزیراعظم کو عالم اسلام کی مؤثر نمائندگی ، اسلام فوبیا اور مسلمانوں پر مظالم اجاگر کرنے پر داد تحسین پیش کی۔
مولانا سید شہنشاہ نقوی نے کہا وزیراعظم نےجس طرح کشمیریوں پر مظالم اجاگر کئے اس کی مثال نہیں، آئین کی بالادستی یقینی جانے پر علامہ صاحب نے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا۔
قوانین اور آرٹیکل227کےنفاذپرخصوصی گفتگوبھی ملاقات کاحصہ رہی جبکہ مولانا سید شہنشاہ نقوی نے امن و امان اور آزادی رائے کے تحفظ کی کوششوں کو بھی سرابا۔