ٹک ٹاک اسٹارز کا مبشر لقمان کے خلاف مقدمہ
مبشر لقمان اور ٹک ٹاک اسٹارز کے درمیان قانونی جنگ کا آغاز
ٹک ٹاک اسٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک اور مبشر لقمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
مبشر لقمان نے گزشتہ ماہ حریم شاہ اور صندل خٹک نامی ٹک ٹاک اسٹارز پر ان کے نجی طیارے میں بغیر اجازت بیٹھنے اور قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
View this post on Instagram
اینکر نے لاہور ہائی کورٹ میں دونوں خواتین سمیت پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے خلاف بھی مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دے دی۔
مبشر لقمان نے الزام لگایا کہ فیاض الحسن چوہان کی ایما پر یہ دونوں خواتین ان کے جہاز میں آئیں اور قیمتی چیزیں چرالیں، جن میں لاکھوں روپے مالیات کے کیمرے اور دیگر سامان شامل ہیں۔
ہ اینکر نے حریم اور صندل کی جہاز میں بنائی گئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد تھانے میں ان کے خلاف شکایت بھی درج کروائی تھی، البتہ انہوں نے عدالت میں بتایا کہ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درخواست پر تسلی بخش کاروائی نہ ہونے پر وہ عدالت سے رجوع کررہے ہیں۔
دوسری جانب حریم شاہ اور صندل خٹک نے بھی لاہور کی ضلعی عدالت میں مبشر لقمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی۔
ماڈلز نے اپنی درخواست میں بتایا کہ مبشر لقمان نے ان پر چوری کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا جبکہ دونوں خواتین نے مبشر لقمان پر انہیں ڈرانے اور دھمکیاں کا دینے کا الزام بھی عائد کیا۔
View this post on Instagram
ہ چند روز قبل ان دونوں ماڈلز کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں یہ دونوں مبشر لقمان سے معافی مانگتی ہوئی نظر آرہی تھی جبکہ انہوں نے ٹی وی اینکر کو وطن کا چمکتا دمکتا ستارہ بھی کہا تھا۔
حریم شاہ اور صندل خٹک نے مبشر لقمان کے جہاز پر وڈیو بنانے پر معروف اینکر مبشر لقمان سے معافی مانگ لی ۔
Gepostet von Updates am Donnerstag, 19. September 2019
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان نے ہمیں فون کرکے دھمکیاں دیں کہ اگر ہم نے معافی مانگنے کی ویڈیو بناکر نہ بھیجی تو وہ ہمارے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائیں گے، البتہ ہم نے یہ ویڈیو انہیں صرف ذاتی نمبر پر بھیجی تھی، ہم نے اپنے کسی اکاؤنٹ پر بھی اس ویڈیو کو ریلیز نہیں کیا تھا، البتہ انہوں نے یہ ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر شیئر کردی
View this post on Instagram
معافی مانگنے کی ویڈیو بنانے کے حوالے سے ماڈلز نے بتایا کہ مبشر لقمان نے ہمیں فون کرکے درخواست کی اور کہا کہ ان کی بیوی ان پر شک کررہی ہیں اور ان کا گھر خراب ہوسکتا ہے، اس لیے ہم نے یہ ویڈیو بنائی، تاہم بعد میں انہوں نے ہمیں دھمکیاں بھی دیں اور ان کے گھر سے متعدد افراد کی کالز بھی ہمیں موصول ہوئیں