Featuredاسلام آباد

تحریک لبیک اور فضل الرحمان بچوں کواپنی سیاست کے لئے استعمال کرتے ہیں

اسلام آباد: فضل الرحمان، تحریک لبیک وغیرہ کے لیڈر بچوں کو سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا کہفضل الرحمان کی تحریک کے دو بڑے مقاصد ہیں، ایک تو اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی دوسرا مدرسہ اصلاحات کوروکنا۔

فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا فضل الرحمان کے احتجاجی مارچ کے حوالے سے کہا کہ مدارس کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے، بچوں کو جہاد کے نام پر ملاؤں نے استعمال کیا، سیاست میں ان غریب بچوں کو قربانی کا بکرا بنایاگیا، فضل الرحمان، لبیک تحریک وغیرہ ایسی سیاسی جماعتیں ہیں جن کے لیڈران بچوں کواپنی سیاست کے لئے استعمال کرتے ہیں۔


فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب فضل الرحمانٰ کی تحریک کے دو بڑے مقاصد ہیں، ایک تو اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی دوسرا مدرسہ اصلاحات کوروکنا۔ مدارس اصلاحات کے بعد مدارس ان کےہاتھ سےنکل جائیں گئے، مدارس کے بچے شعور کے نظام میں داخل ہوگئے تو ان کی دکانیں مستقل طور پر بند ہو جائیں گی۔


جے یو آئی (ف) نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگی۔

گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں کہا تھا مدارس میں اصلاحات سے طلبا ایسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہوسکیں گے، مدارس اصلاحات پر فضل الرحمان زیادہ پریشان ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close