Featuredدنیا

اسرائیل کا عرب ممالک کے ساتھ عدم جارحیت کا سمجھوتہ

یروشلم:اسرائیل نےعرب ممالک کے ساتھ عدم جارحیت کے معاہدوں کا عندیہ ہے

اسرائیل کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ مستقبل کے ممکنہ معاہدوں کے پیش خیمے کے طور پر ان عرب ممالک کے ساتھ عدم جارحیت کا سمجھوتہ کررہے ہیں جنہوں نے اسرائیل کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ان خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کی نئی کوشش ہے جس کے ساتھ اس کے سفارتی تعلقات قائم نہیں۔

اسرائیلی وزیر نے کسی خلیجی ملک کا نام لیے بغیر بتایا کہ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اس حوالے سے مختلف عرب ممالک کے وزرائے خارجہ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ برا ہونے والے سفیر جیسن گرین بلیٹ سے بات چیت کی۔

خیال رہے کہ صرف 2 عرب ممالک اردن اور مصر کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے موجود ہیں جبکہ حالیہ کچھ ماہ کے دوران اسرائیل کے دیگر خلیجی اقوام کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

تقریباً ایک سال قبل اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے عمان کے سلطان قابوس کے ساتھ اچانک ملاقات کی تھی۔

دوسری جانب اسرائیل کیز کا کہنا تھا کہ انہوں نے جولائی میں بحرینی ہم منصب سے پہلی مرتبہ دورہ واشنگٹن کے موقع پر عوامی سطح پر ملاقات کی

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close