Featuredاسلام آباد

مودی نے بھارت کا چہرہ پوری دنیا میں تبدیل کردیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا یہ وہ بھارت نہیں جومیں سمجھتا تھا، مودی نے بھارت کا چہرہ پوری دنیا میں تبدیل کردیاہے

وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعاون پرامریکی سینیٹرز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کشمیر کے حالات بہتر ہونے تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں بیٹھ سکتے ، دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں،خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹرزکرس وان ہولین اور میگی حسن کی ملاقات ہوئی ،امریکی وفد نے دورہ آزاد کشمیر کے بعد ذاتی مشاہدے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ، وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعاون پرامریکی سینیٹرز سے اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا بھارت ہندو سپرمیسی کی جانب بڑھ رہا ہے، دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں، خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں، معاملات کسی بھی سطح پر جا سکتےہیں، معاملات خراب ہوئے تو دنیا کے لئے پریشانی ہوگی۔ہمیشہ سے معاملات پرامن طریقےسےحل کرنا چاہتا تھا، اب مودی سے بات کرنے کیلئے کوئی اخلاقی صورت نہیں بنتی، بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا مودی نے بھارت کا چہرہ پوری دنیا میں تبدیل کردیاہے، یہ وہ بھارت نہیں جومیں سمجھتا تھا، میں پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کا سب سے بڑا حامی تھا، کشمیر کے حالات بہتر ہونے تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں بیٹھ سکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close