کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکا ہوا 3 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔
جلال آباد میں دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے لیے بھرتی ریکروٹس کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کے لیے بھرتی ریکروٹس کی بس کابل کی جانب سے جارہی تھی جس اسے نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے میں ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
جلال آباد دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 19 ستمبر کو بھی افغانستان میں انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے تھے۔