Featuredکھیل و ثقافت

گرین شرٹس کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف ملا

لاہور: دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے

سری لنکا نے پاکستان کوجیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا، راجا پکسے نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

سری لنکا کی دو وکٹیں 41 رنز پر گرنے کے بعد راجا پکسے اور شیہان جے سوریا کے درمیان شاندار شراکت داری قائم ہوئی، اوپنر گناتھلاکا 15 رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بنے۔

فرنینڈو کو 8 رنز پر شاداب خان نے رن آؤٹ کیا، شہیان جے سوریا کو بھی 34 رنز پر آصف علی نے رن آؤٹ کیا، راجا پکسے 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

مڈل آرڈر بلے باز بھنوکا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ادانا کو وہاب ریاض نے 8 رنز پر کلین بولڈ کیا۔

عماد وسیم، وہاب ریاض اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا کپتان داسن شناکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ پہلا میچ جیت کر حوصلے بلند ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close