سری لنکا نے پاکستان کو کامیابی کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا
لاہور : قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو کامیابی کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا
ٹاس سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 اور سری لنکا نے 5 تبدیلیاں کیں۔
محمد عامر نے 18 رنز پر ہی پاکستان کو پہلی وکٹ دلائی جس کے بعد عماد وسیم نے سمارا وکرما کو 28 رنز پر آؤٹ کردیا۔
محمد عامر نے جلد ہی ایک اور وکٹ دلائی اور 30 کے اسکور پر تیسری وکٹ گرا کر سری لنکا کے لیے مشکلات کھڑی کیں، پریرا نے جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کی لیکن سرفراز احمد اور افتحار احمد کے گٹھ جوڑ نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا تاہم فرنینڈو نے ٹیم کو اس مشکل سے نکال لیا۔
سری لنکا کی ٹیمیں وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی لیکن اوشادا فرنینڈو پاکستانی باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے۔
پہلا میچ کھیلنے والے اوشادا فرنینڈو کی ناقابل شکست 3 چھکوں اور 8 چوکوں سے مزین 78 رنز کی اننگز کی بدولت سری لنکن ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔